ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے متعلق عدالت کا حکمنامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے اور ان کے گھروں پر چھاپوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کرنے اور ان کے گھروں پر چھاپوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو بلاجواز اور غیر قانونی طور پر ہراساں نہ کیا جائے۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض معاملات میں خاندان کےافراد کو بھی بلاجواز ہراساں کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈی جی ایف آئی اے افسر نامزد کریں جو پی ٹی آئی کے نمائندوں سے رابطہ قائم کرے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ڈائریکٹر سائبر کرائمز ونگ ایف آئی اے ہمایوں بشیر تارڑ پیش ہوئے اور انہوں نے یقین دلایا شکایت میں کارروائی قانون کے مطابق کی جائیگی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکمنامے میں مزید کہا ہے کہ شکایت کی صورت میں درخواست کی بحالی کیلیے درخواست دائر کرنے کی آزادی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں