ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے نہ دینے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

نیدرلینڈ کی عدالت نے اسرائیل کو لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی فراہمی روکنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ F-35 لڑاکا طیاروں کے پرزہ جات کی فراہمی روک دے جو اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری میں استعمال کیے تھے۔

پیر کو اپیل کورٹ کے ذریعے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا "واضح خطرہ” ہے کہ ہالینڈ جن پرزوں کو برآمد کر رہا ہے وہ "بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں” میں استعمال ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

عدالت نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ اسرائیل غزہ پر حملوں میں اپنے F-35 طیاروں کا استعمال کر رہا ہے جو ناقابل قبول شہری ہلاکتوں کا باعث بن رہے ہیں۔

فیصلے کے جواب میں، ڈچ حکومت نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں اس حکم کے خلاف اپیل کرے گی۔ ساتھ میں یہ دلیل دی گئی ہے کہ ہتھیاروں کے پرزے اسرائیل کو خطے میں موجود خطرات، مثال کے طور پر ایران، یمن، شام اور لبنان سے بچانے کی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں