اسلام آباد : احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی جائیدادضبط کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا، عدالت نے حکم دیا ہے پی ٹی آئی رہنما کا تیس کنال کا پلاٹ اور اسلام آباد کا دوسرا چار کنال کا پلاٹ بحق سرکار ضبط کیا جائے۔
عدالت نے ضلع اٹک میں ایک ہزار دو دس کنال، پندرہ مرلہ کی پراپرٹی، اکانوے کنال اور دس مرلہ زمین بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے ریماکس دئیےکہ رہنما پی ٹی آئی جان بوجھ کرعدالتی کارروائی کاحصہ نہیں بنے،انہیں 6 جنوری 2024 کو عدالت کی جانب سےاشتہاری قرار دیا گیا تھا۔