جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس : وزیر اعلیٰ سندھ پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی ، عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی۔

وکیل کی جانب سے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ملزم کی رپورٹ جمع کرائی گئی، جس پر جج اصغر علی نے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سنا ہے ایک نیا نیب آرڈیننس بھی آیا ہے، وکیل صفائی نے بتایا کہ پرائیویٹ لوگوں کو احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا ہے۔

ریفرنس میں شریک ملزم نیازعلی شیخ نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی ، جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں