اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

ترک اداکار اینگن التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ضمانت خارج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:ترک اداکار اینگن التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت خارج کردی گئی، ملزم پرترک اداکار کو پاکستان بلاکرفراڈ کرنے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے ملزم کے درخواست ضمانت پر سماعت کی ، دوران سماعت پراسیکیوشن نے بتایا ملزم پرترک اداکار اینگن التان کو پاکستان بلا کر فراڈ کرنے کا الزام ہے ، ملزم کیخلاف آئی جی پنجاب کےحکم پرنوسربازی کامقدمہ درج ہواتھا۔

خیال رہے کہ کاشف ضمیر نے ترک اداکار آنگین آلتن کو پاکستان بلانے کےلیے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا اور انہیں صرف آدھی رقم ادا کی، رقم پوری نہ ملنے پر ارطغرل غازی کے ہیرو انگین وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آنگین آلتن کو پہلی بار پاکستان مدعو کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی بھی کوئی حقیقت نہیں بلکہ وہ بھی فراڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھوکا دہی اور معاہدے کی رقم آدھی ادا کرنے کی وجہ سے ترکی میں پاکستان کا امیج بہت زیادہ متاثر ہوگا۔

پولیس ذرائع کے مطابق انگین التان کو پاکستان بلانے والا شخص ریکارڈ یافتہ ملزم کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت8 سنگین مقدمات درج ہیں، کاشف ضمیر کے خلاف لاہور میں چار سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 دو مقدمات درج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں