اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

صدرنیشنل بینک کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں ملزم سعید احمد کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست عدالت نے مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران صدر نیشنل بینک سعید احمد کی جانب سے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پیش کی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

ملزم سعید احمد کے وکیل کا کہنا ہے کہ تحریری فیصلہ ملنے کے بعد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، بعدازاں عدالت نے ریفرنس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ عدالت نے 5 مارچ کو سماعت کے دوران ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضوی پرفرد جرم عائد کرنے کے لیے 12 مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی۔

ریفرنس میں نامزد ملزمان نے فرد جرم عائد نہ کرنے کی جبکہ سعید احمد نے ریفرنس خارج کرنے کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف کیس بنتا ہی نہیں ہے۔


اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس سماعت کے لیے منظور


یاد رہے کہ نیب کی جانب سے 26 فروری کو دائر کیے گئے اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں سعید احمد سمیت 3 افراد کو بطور ملزم نامزد کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں