پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس : ‘نواز شریف کواشتہاری قرار دینے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کے تحریری حکم میں کہا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کا تحریری حکم جاری کردیا، احتساب عدالت کے جج اسد علی نے تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف بار بار طلبی کےباوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، اشتہارات آویزاں کرنے کے30 دن بعدبھی نواز شریف پیش نہیں ہوئے، نواز شریف کواشتہاری قرار دینے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہنوازشریف کی گرفتاری کےدائمی وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں ، متعلقہ ایس ایچ اودائمی وارنٹ گرفتاری کو رجسٹر میں نوٹ کریں۔

نوازشریف کی حد تک کیس کوریفرنس سے الگ کر دیا گیا ہے ، نیب نوازشریف کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات پیش کرے اور آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کوریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں گی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں