جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

کم عمر بہن بھائی انابیہ اور ایان کی کسٹڈی کس کو دی جائے گی؟ فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے کم عمر بہن بھائی کے لاپتہ اور بازیاب ہونے کے کیس میں انابیہ اور ایان کی کسٹڈی کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ناظم آباد میں کم عمر بہن بھائی کے لاپتہ اور بازیاب ہونے کے کیس میں تحقیقات جاری ہیں ، بچوں کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پہنچایا، بچوں کے والد راشد بھی وکیل کے ہمراہ عدالت میں موجود ہیں۔

دونوں بچوں انابیہ اور ایان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، کیس کے تفتیشی افسر نے بچوں کے بیانات قلم بند کرنے کی درخواست دائر کردی۔

- Advertisement -

والد کی جانب سے زاہد حسین سومرو ایڈووکیٹ اور بچوں کے ماموں مدعی مقدمہ کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ پہلے ہم بچوں کا بیان قلم بند کریں گے، وکیل مدعی مقدمہ نے بتایا بچے اغواہوئے ہیں دو سال تک باپ کا کچھ پتہ نہیں تھا۔

عدالت نے دونوں بچوں کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردیے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا بچوں کے بیانات ریکارڈ ہونے کے بعد درخواستوں پر سماعت ہوگی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ بچوں نے کہا ہے ہمارے ساتھ مار پیٹ ہوتی تھی ، گھر سے نکلے گاڑی والے کو کہا ہمیں ایدھی ہوم پہنچادو ،گاڑی والے اچھے لوگ تھے بچوں کو گھر لے گئے کھانا کھلایا، گاڑی والےنےصبح والدہ کو کال کی بچوں کو مال چھوڑ رہے ہیں لےجائیں ، بچوں کااسکول بھی چھڑا دیا گیاتھا۔

وکیل والد کا کہنا تھا کہ یہ غلط بیانی ہےہمیں نہیں پتاتھاوالدہ 2 سال سےملک سے باہر ہیں ،والدکو2سال سےبچوں سےملنےبھی نہیں دیا گیا، خالہ اور ماموں کوگرفتار کر کے سزا دی جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں