کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تحقیقات مکمل کا حکم دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیوقتل کیس کی سماعت ہوئی ، نئےتفتیشی افسرسراج لاشاری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ جام اویس سمیت دیگر ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کاتفتیشی افسرایک مرتبہ پھرتبدیل کردیاگیا جبکہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کی درخواست جمع کرائی گئی۔
تفتیشی افسر سراج لاشاری نے کہا تفتیشی افسرمجتبیٰ باجوہ سےکل تفتیش میرےحوالےکی گئی ہے، مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ ڈی وی آر پنجاب فرانزک لیب سے موصول نہیں ہوئی ہے۔
مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کے اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی ، جس کے بعد عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل کسٹڈی پرجیل بھیج دیا۔.
عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تحقیقات مکمل کا حکم دیتے ہوئے کہا تحقیقات کرکے مقدمےکا چالان آئندہ سماعت پر دیاجائے ،
حتمی رپورٹ میں دہشت گردی ایکٹ کے اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی۔