بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

مال بردار گاڑیاں جلانے کا مقدمہ : آفاق احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مال بردار گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گرفتار مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان نے شارع فیصل پراحتجاج کیا اور آفاق احمد کوعدالت لےجانیوالی بکتر بندشارع فیصل پر روکی گئی

پولیس کی مزید نفری آنے کے بعد بکتر بند دوبارہ روانہ ہوئی اور پولیس کا قافلہ میٹروپول پہنچ گیا.

قومی مہاجرموومنٹ کے کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی تاہم آفاق احمد کو انسداددہشت گردی کی عدالت پہنچا دیا گیا۔

:مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین کو اےٹی سی میں پیش کیا گیا ، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے دہشت گردی کی دفعہ لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ کیسے اور کیوں لگائی گئی۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ آفاق احمد اور دیگر کےخلاف لانڈھی تھانےمیں مقدمہ درج کیا گیا ، ٹینکر جلانے سے شہر خوف کی علامت بناہواہےاس لئےدہشتگردی کی دفعہ لگائی جبکہ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ڈمپر کمیونٹی آفاق احمد کی وجہ سے خطرے میں ہے تو عدالت نے کہا کہ انڈر تھریٹ تو میں بھی ہوں۔

جج نے آئی او اور پراسیکیوٹر سے استفسار کیا آپ کوریمانڈکیوں چاہیے،پراسیکیوٹر نے کہا کیس میں ڈرائیور اورکنڈیکٹرمسنگ ہیں، ملزمان سے تفتیش کرکےبازیاب کرانا ہے۔

عدالت نے پراسیکیورٹر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ خاموش ہوجائیں، جج نے تفتیشی افسرسےاستفسار کیا آپ کا نام کیا ہے؟تو افسر نے جواب دیتے ہوئے کہا میرا نام سلیم اللہ ہے۔

جج کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ جب اندر جاتے ہیں انکی زیادہ مقبولیت بڑھ جاتی ہے،ایک صاحب پہلے ہی اندر ہیں اندر جانے کے بعد وہ قابو میں نہیں آرہے ،اب انہیں باہر جانے کا کہا جارہا ہے تو وہ منع کررہے ہیں، سیاسی لوگ جب اندر جاتے ہیں انکی زیادہ مقبولیت بڑھ جاتی ہے، دفعہ 167 جولگائی گئی ہے اس میں شواہد ہونا ضروری ہوتا ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ایک ملزم کے پاس سے اسلحہ دوسرے کے پاس سے پیٹرول ملا ہے تو عدالت کا کہنا تھا کہ پہلے مجھے اطمینان دلایا جائے کیوں ملزمان کو ریمانڈ پرآپکےحوالے کیا جائے، میں نے پوری ایف آئی آر پڑھ لی توفوری طور پر کیس ڈسچارج کردوں گا و تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو ملزم مفرور ہیں انہیں گرفتار کرنا ہے اس لئے ہماری ریمانڈ کی استدعا ہے۔

بعد ازاں نسداد دہشت گردی عدالت نے گاڑیاں جلانے کے کیس میں چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ آفاق احمد اور دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

گزشتہ روز عوامی کالونی ،لانڈھی،شریف آباد ،سرجانی میں گاڑیوں کوجلایا گیا تھا ، جس کے بعد آفاق احمد کے خلاف عوامی کالونی تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا ، ایف آئی آر میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں