منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس : پرویز الٰہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مقامی عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو رقم کی مشکوک منتقلی اور منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کو کیمپ جیل سے گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ پرویز الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ جب یہ رقم منتقل ہوٸی اُس وقت وہ سپیکر پنجاب اسمبلی اور پبلک آفس ہولڈر تھے۔

- Advertisement -

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شواہد موجود ہیں کہ محمد زمان نے پرویز الہی کے لیے منی لانڈرنگ کی اس لیے انکا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

سابق وزیر اعلی کے وکیل رانا انتظار نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ پرویز الہی کے خلاف یہ ساتویں ایف آٸی آر ہے، ایک مقدمے میں ضمانت ملتی ہے تو دوسری میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

وکیل نے نشاندہی کی کہ جو ثبوت پیش کیے گٸے ان میں سے ایک بھی پرویز اہی کے خلاف نہیں، محمد زمان سے زبردستی بیان لیا گیا اور بیان میں سابق پرویز الہی کے خلاف کچھ نہیں۔

عدالت نے وکلا کے دلاٸل کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوٸے انھیں جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں