جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’کزن نے ’جوتے‘ دینے سے انکار کردیا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ماضی کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھا دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق کپتان انضمام الحق کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کے آغاز میں درپیش کچھ چیلنجز کے بارے میں بتایا۔

بابر اعظم نے بتایا کہ جب انڈر 15 کرکٹ کے لیے منتخب کیا گیا تھا تو انہیں پریکٹس کے لیے کھیلوں کے جوتوں کی ضرورت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے کزن سے کہا کہ وہ مجھے جوگرز کا ایک جوڑا پہننے کے لیے دے دیں لیکن اس نے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ اس کے پاس ایک ہی جوگرز ہے۔

کپتان نے بتایا کہ اگرچہ مایوسی حقیقی تھی لیکن ایک چیز جس سے انہیں حقیقت میں متاثر کیا وہ یہ احساس تھا کہ انہیں احسان نہیں مانگنا چاہیے تھا۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں ںے محسوس کیا کہ مجھے یہ نہیں کہنا چاہیے تھا، مجھے جوتے نہیں مانگنے چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے میں نے سیکھا کہ انسان خود کچھ حاصل کرنا چاہے تو سب کچھ حاصل کرسکتا ہے۔

بابر کے مطابق اس دن انہوں نے فیصلہ کیا کہ اگر میں کچھ حاصل کرنا چاہتا ہوں تو مجھے خود کمانا ہوگا، تاہم بابر کے والد اعظم صدیقی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر یہ واضح کرنے کے لیے کہا کہ ان کے بیٹے کا اصل مطلب کیا ہے۔

بابر اعظم کے والد نے کہا کہ بیٹے نے جو واقعہ شیئر کیا ہے اسے وائرل کیا جارہا ہے لیکن اس میں شیخی مارنے کی کوئی بات نہیں ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں