اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

رشتے سے انکار پر کالج کی طالبہ کزن کے ہاتھوں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر جنوبی دہلی میں کالج کی طالبہ کو لوہے کی راڈ کے وار سے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت نرگس کے نام سے ہوئی جسے پارک میں لوہے کی راڈ سے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ نرگس اور عرفان آپس میں کزن ہیں اور ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم نرگس کے گھر والوں نے رشتے سے انکار کیا جس کا بدلہ لینے کیلیے ملزم نے لڑکی کو قتل کیا۔

- Advertisement -

ملزم نے نرگس کو قتل کرنے کا پلان تین روز قبل بنایا تھا۔ اسے معلوم تھا کہ نرگس روزانہ شام کے وقت پارک آتی ہے۔ عرفان نے پارک میں نرگس سے ملاقات کی اور تعلقات بحال کرنے پر زور دیا۔

جب نرگس نے انکار کیا تو وہ طیش میں آگیا اور لوہے کی راڈ سے اس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ چل بسی۔

نرگس کے گھر والے پہلے اس رشتے سے راضی تھے لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ عرفان کے پاس ملازمت نہیں ہے تو انہوں نے رشتے سے انکار کیا۔

پولیس نے عرفان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں