جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کی مقامی عدالت نے مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی کے کیس میں پیش نہ ہونے پر گلوکار بلال سعید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کر دیے ہیں۔

ضلع کچہری لاہور میں مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید عدالت میں پیش نہ ہوئے اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے صبا قمر کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی جب کہ بلال سعید کی درخواست خارج کر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ملزمان کے خلاف پولیس نے مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی کا چالان جمع کرا رکھا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

اس سے قبل 4 مارچ کو عدالت نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کے معاملے پر صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

جاری حکم میں قرار دیا گیا تھا کہ ملزمان پر مسلمانوں کے جزبات مجروح کرنے کا الزام ہے، ملزمان پر جرم کے ارتکاب کی حد تک ثبوت موجود ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان پر الزام ثابت کرنے کے لیے پراسیکیوشن کو گواہان کے بیانات قلم بند کرنے ہیں اور ملزمان پر ابھی تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔

حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ پراسکیوشن کو ملزمان کے خلاف شواہد لانے کا موقع دیے بغیر فیصلہ نہیں ہو سکتا، عدالت شواہد کے مشاہدے کے بغیر فیصلہ نہیں کر سکتی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں