ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

کراچی کے ساحل پر ورلڈ کلاس ریزورٹ، شہریوں کو تھائی لینڈ یا ملائیشیا جانے کی ضرورت نہیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ساحل پر ورلڈکلاس ریزورٹ کھول دیا گیا، میئر کراچی مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ شہریوں کو تھائی لینڈ یا ملائیشیا جانے کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بیچ ریزورٹ کا افتتاح کردیا، یہ ریزورٹ بلدیہ عظمی اور پیلز کے اشتراک سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور جیالوں کے لیے 21 جون بہت بڑا دن ہے، آج کے دن اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ شہید بے نظیر کی پیدائش ہوئی تھی، آج بلدیہ عظمی کراچی نے اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے بیچ ریزورٹ فعال ہوا ہے، اب کراچی کے شہریوں کو تھائی لینڈ، ملیشیا جانے کی ضرورت نہیں ہے، ورلڈ کلاس ریزورٹ جہاں ایک چھت تلے ورلڈ کلاس سہولیات مہیا کی جائے گی۔

میئر کراچی نے کہا یہاں بیچ اسپورٹ کو بھی پروموٹ کیا جارہا ہے، یہ صرف ابتدا ہے، کراچی کے شہریوں نے ہمیں سپورٹ کیا تو ہم مزید ریزورٹ قائم کرے گے، اگلا ریزورٹ ملیر اور ابراہیم حیدری میں قائم کیا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ ہمارا بنیادی مقصد شہریوں کو سستی تفریح اور سہولیات فراہم کرنا ہے، شہریوں کو سستی تفریح کے ساتھ روزگار بھی مہیا ہوگا ، یہاں ویزا ، جہاز کے ٹکٹ اور سفارش کی ضرورت نہیں ہے، یہاں آپ آن لائن بکنگ کر سکتے ہیں۔

مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ شہر کی مثبت تصویر پیش کرنا ہمارا حدف ہے، تمام مسائل کے باوجود یہ شہرملک کا صنعتی اور معاشی دارلخلافہ ہے، دنیا کے وہ شہر جو سمندر سے منسلک تھے وہ آج دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہوتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ شہر اتنا بڑا ہے تو لوگ لاہور ، ملتان کیوں نہیں جاتے، یہاں 3 کروڑ لوگ رہائش پزیر ہے، کراچی کے ریسٹورنٹس سمیت تمام اداروں میں پورے ملک کے لوگ کام کرتے نظر آئیں گے، برطانوی اخبار میں چھپا سروے سازش پر مبنی ہے، پوری ایم کیو ایم اپنا ماضی بھول کر میرے اور ڈپٹی میئر کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں