جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب سے مسلسل اچھی خبریں ۔۔۔۔۔۔!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کورونا کی صورت حال سے متعلق مسلسل مثبت خبریں سامنے آرہی ہیں، مملکت میں فعال کیسز کی تعداد کم ہوگئی جبکہ صحت یابی کی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے مملکت میں کورونا سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے فعال کیسز گھٹ کر صرف 10 ہزار 624 رہ گئے اور مریضوں کی یومیہ صحت یابی کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1063 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اعدادوشمار کے تحت سعودی عرب میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی طور پر کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 877 ریکارڈ کی گئی جبکہ اموات کی تعداد 8259 ہے۔

- Advertisement -

The Makkah region reported the highest number of new cases with 244, followed by the Riyadh region with 217, the Eastern region with 152, and the Asir region with 108 infections.

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ 8 ہزار 994 مریض کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔

سعودی شہر مکہ سے سب سے زیادہ نئے کیسز(244 مریض) سامنے آئے۔ دارالحکومت نے بھی 217 مریض رپورٹ کیا۔ اسی طرح مشرقی ریجن میں 152 وبا کا شکار ہوئے، عسیر میں وبا نے 108 افرد کو نشانے پر لیا۔

مملکت میں کورونا کے تشویش ناک صورت حال کا سامنا کرنے والے مریض 1434 ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں