تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں کورونا کی تازہ صورت حال جانیے

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 1334 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 11 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے مملکت میں کورونا کی تازہ صورت حال سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا ہے کہ ایک ہزار تین سو چونتیس نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں وبائی کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 22 ہزار 108 ہوگئی۔

اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران گیارہ مریضوں کی اموات ہوئیں جس کے بعد وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8200 ہوچکی ہے۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں 1079 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 508 ریکارڈ کی گئی۔

مملکت کے مشرقی ریجن، دارالحکومت ریاض، مکہ اور عسیر سے سب سے زیادہ کیسز منظر عام پر آئے۔ سعودی عرب میں فعال کیسز 11380 ہیں جن میں سے 1409 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -