اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کورونا سے بچ جانے والے دماغی مسائل کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

طبی ماہرین کی جانب سے ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے ان کو بھی مختلف دماغی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

امریکا کے میساچوسٹس جنرل اسپتال کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں کہا گیا کہ کورونا کی وبا کے دوران طرز زندگی متاثر ہونے سے اس بیماری سے محفوظ رہنے والے افراد کے دماغ بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

تحقیق میں کورونا سے محفوظ رہنے والے 57 افراد کے خون کے نمونوں، رویوں کے ٹیسٹ اور دماغی امیجنگ ڈیٹا کو لاک ڈاؤن سے پہلے اکٹھا کیا گیا جب کہ لاک ڈاؤن کے بعد 15 افراد کے ڈیٹا کو اکٹھا کیا گیا۔

تحقیق میں شامل محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ کووڈ 19 پر تحقیقات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے مگر اس بیماری سے محفوظ رہنے والے افراد میں سماجی اور طرززندگی متاثر ہونے سے دماغ پر ہونے والے اثرات پر تاحال کام نہیں ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق ہماری تحقیق سے اس بات کا علم ہوا ہے کہ کورونا وائرس نے انسانی صحت کو وائرس کے براہ راست اثرات سے بھی آگے جا کر انسانی صحت کو متاثر کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں