بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

یہ کہنا کراچی میں تمام اموات کرونا سے ہوئیں قبل ازوقت ہوگا،ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ یہ کہنا کراچی میں تمام اموات کرونا سے ہوئیں قبل ازوقت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ لیبارٹری ٹیسٹ سےقبل قیاس آرائیں کرنا غلط چیز ہے، یہ کہنا کراچی میں تمام اموات کرونا سے ہوئیں قبل ازوقت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ جہاں بھی ایسی اموات ہوں ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے،ہرگزرتے دن کے ساتھ ہماری کرونا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھ رہی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ سندھ کی وزیر صحت نے کہا کچھ اموات کے حوالے سے ٹریسنگ ہو رہی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے بغیر کسی بھی موت کو کرونا سے نہیں جوڑا جاسکتا،حکومت کل تک مشکوک اموات سے متعلق ایڈوائزری جاری کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کے آخر تک روز 20 ہزار ٹیسٹ کرنے کے اہل ہوجائیں گے،پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 6 ہزار 264 ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے 497 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد7ہزار سے تجاوز کرگئی،ملک میں کرونا کے صحت یاب مریضوں کی تعداد 1765ہوگئی،پاکستان میں کرونا کے60 فیصدکیسز مقامی منتقلی کے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت کے مطابق دنیا میں کرونا سے شرح اموات 6.7 جبکہ پاکستان میں 1.9فیصد ہے،گزشتہ 24گھنٹےمیں 11 اموات ہوئی ہیں،کل تعداد135ہوگئی،پاکستان میں 44 کرونا کے مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں