تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

متحدہ عرب امارات: مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری

دبئی: موسم گرما کے موقع پر بیرون ملک سفر کرنے والے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرمی کے موسم میں شہری تعطیلات گزارنے کے لیے زیادہ تر بیرون ملک کا سفر کرتے ہیں، بعض سیاحت تو کوئی رشتے داروں سے ملنے کی غرض سے جاتے ہیں، اسی ضمن میں امارتی شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کس طرح خود کو سفر کے دوران وبا سے بھی محفوظ رکھ سکیں گے۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مسافر سفر سے قبل ویکسین کی دونوں خوراک لیں، ایسے ممالک کا انتخاب کریں جہاں کورونا کے خطرات کم ہیں۔

سفری ایڈوائزری کے مطابق مسافر جس ملک جارہے ہوں وہاں کے قوائد وضوابط سے بخوبی واقف ہوجائیں، کسی قسم کی بیماری کا سامنا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں، رہائش کے لیے ایسے ہوٹل کا انتخاب یقینی بنائیں جہاں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جاتا ہو، ماسک پہنے اور ہینڈسینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔

اماراتی شہریوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہجوم سے دور رہیں، کسی سے ہاتھ نہ ملائیں، اپنی اشیا بھی کسی کو استعمال کرنے نہ دیں، کسی بھی ملک پہنچنے کے بعد خود کو ضرورتوں کی حد تک محدود رکھیں۔

Comments

- Advertisement -