تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اٹلی کے کرونا فری علاقے میں گھر کی قیمت 186 روپے، آپ بھی خرید سکتے ہیں

میڈریڈ: اٹلی کے کرونا فری قرار دیے جانے والے گاؤں میں اب آپ ایک یورو سے بھی کم میں گھر خرید کے جائیداد کے مالک بن سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنی جائیداد خریدنے کے خواہش مند ہیں اور آپ کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اٹلی کی مقامی حکومت نے شاندار اسکیم متعارف کروا دی ہے۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اسکیم سے مقامی اور غیر ملکی دونوں فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اسکیم کے تحت کرونا فری گاؤں میں اب گھر ایک یورو سے بھی کم قیمت میں دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی کے جنوبی علاقے میں واقعے شہر کالابریا کے گاؤں سنکوئی فرونڈی میں مقامی انتظامیہ نے اسکیم کے تحت گھر کی قیمت ایک یورو مقرر کی ہے۔

اس اسکیم  کا مقصد گاؤں میں آبادی بڑھانا ہے  کیونکہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں یہاں کے بیشتر مقامی افراد شہروں کی طرف کوچ کر گئے اور انہوں نے یہ علاقہ مستقل چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ گاؤں شہر کے وسط میں ہے جہاں رہنے والے کو بازار یا ٹرانسپورٹ کے مسائل بھی درپیش نہیں ہوں گے۔

شہر کے میئر  مائیکل کونیا کا کہنا تھا کہ ’ہمارے لیے یہ بات کسی بونس سے کم نہیں کہ یہاں پر دوبار ہ کرونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، اس علاقے سے گاڑی میں صرف پندرہ منٹ کی مسافت طے کر کے تائیریھان کا ساحل شروع ہوجاتا ہے۔

’گاؤں کے اطراف میں قدرتی خوبصورتی موجود ہے، یہاں کی آب و ہوا صاف اور پانی بھی صحت بخش ہے جبکہ یہاں پر ایک بڑا پارک بھی موجود ہے‘۔

مائیکل کونیا کا کہنا تھا کہ ’ہم نئے مالک کی تلاش اس لیے کررہے ہیں کہ وہ اس علاقے میں آکر آباد ہو تاکہ علاقے کی خوبصورتی کو چار چاند لگ سکیں، اس ضمن میں غیرملکی بھی جائیداد خرید سکتے ہیں، جس کے بعد انہیں اٹلی میں رہنے کی اجازت بھی مل سکے گی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں خود اپنے والدین کے ساتھ جرمنی سے ہجرت کر کے اس علاقے میں آباد ہوا اور پھر زمین کی حفاظت کے لیے کھڑا ہوا جس کے بعد مجھے یہاں پر ذمہ داری دی گئی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ایک یورو کی ادائیگی کے بعد جائیداد کے کاغذات مالک کے نام کردیے جائیں گے، بعد ازاں اُسے سالانہ 250 یورو انشورنس پالیسی کے اُس وقت تک ادا کرنا ہوں گے جب تک مکان اُس کی ملکیت رہے گا۔

مائیکل کونیا کا کہنا تھا کہ ’یہ تین سال کا معاہدہ ہوگا جس کے دوران تعمیرات کا کام مکمل کرلیا جائے گا اور اگر اس سے پہلے کسی نے گھر چھوڑا تو اُس پر 20 ہزار یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا‘۔

Comments

- Advertisement -