ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

پاکستان میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلنے لگا، ایک دن میں 48 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا مزید 48 افراد کی جان لے گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئیں جبکہ 3 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہونے لگی ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 954 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 40 ہزار 379 ہوگئی

- Advertisement -

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے 48 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد پاکستان میں کوروناسےانتقال کرنےوالوں کی تعداد7ہزار744 تک  جا پہنچی جبکہ ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ 31ہزار 760 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں24گھنٹےکےدوران39ہزار165ٹیسٹ کیےگئے اور اب تک52لاکھ56ہزار120کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے  ہیں جبکہ ایک ہزار 751 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 15 ہزار 138، سندھ میں ایک لاکھ 64 ہزار 651، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 932، بلوچستان میں 16 ہزار 846، گلگت  بلتستان میں 4 ہزار 558، اسلام آباد میں 27 ہزار 555 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یاد رہے وزیراعظم نے کورونا کا پھیلاؤ روکنےکیلئےممکنہ اقدامات اٹھانےکی ہدایت کرتے ہوئے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کrکرتے ہوئے کہا ہے کہ  کوروناوباکےدوسرےمرحلےمیں بھی سنجیدگی دکھاناہوگی، ہمیں توازن اوراحتیاط کادامن ہرگزنہیں چھوڑناچاہیے۔

گزشتہ روز وفاقی حکومت نے 26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان  کرتے ہوئے کہا تھا کہ  25دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور حالات بہتر ہونے پر 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں