تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اہلخانہ نے وینٹی لیٹر ہٹا کر کولر لگا لیا، کرونا مریض کا انتقال

نئی دہلی: بھارت میں کرونا مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھا کہ اہلخانہ کی جانب سے وینٹی لیٹر کا پلگ نکال دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں تیمار داری کے لیے آئے لواحقین کی جانب سے وینٹی لیٹر کا تار نکالنے کے سبب کرونا مریض دم توڑ گیا۔

 وینٹی لیٹر نے کچھ دیر بیٹری پر کام کیا لیکن پھر وہ گر گیا جس سے مریض کی حالت مزید بگڑی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 15 جون کو راجستھان کے کوٹا ضلع کے مہاراو بھیم سنگھ اسپتال میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اطلاع ملنے کے فوری بعد ہی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور وہ آج اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

اسپتال کے ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مریض کی تشویش ناک حالت کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مریض کی موت کے بعد مقتول کے لواحقین نے بھی رہائشی ڈاکٹروں پر حملہ کیا، اطلاعات ہیں کہ اہلخانہ نے وینٹی لیٹر کا پلگ نکال کر کولر لگا لیا تھا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد اصل حقائق کا پتا لگالیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے 12 ہزار 573 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مریضوں سے اسپتال انتظامیہ کے ناروا سلوک کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -