تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا وائرس کے خلاف بچوں کی ویکسنیشن کا آغاز، سندھ میں بھی افتتاح

کراچی: ملک کے منتخب شہروں میں کرونا وائرس کے خلاف بچوں کی ویکسنیشن کا آغاز کر دیا گیا، سندھ میں بھی افتتاح ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان کے منتخب شہروں میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے کرونا وائرس کے خلاف پیڈیاٹرک ویکسینیشن کا آغاز کر دیا۔

صوبہ سندھ میں بھی بچوں کے لیے کووِڈ نائٹین مہم کا آغاز ہو گیا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے محکمہ صحت کے دفتر میں مہم کا افتتاح کیا۔ کووِڈ مہم کی تقریب میں محکمہ صحت اور یو ایس ایڈ کے حکام کی شرکت کی۔

مہم کے دوران 5 سے 12 سال کے بچوں کو گھر گھر کووِڈ ویکسین فراہم کی جائے گی، نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی یہ مہم چلائی جائے گی۔ مہم کا پہلا فیز 24 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں کراچی اور حیدر آباد کے 24 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو کے مطابق بچوں میں چینی ویکسین کے ٹرائلز ہوئے تھے، پیڈیاٹرک ڈوز بڑوں سے کم ہوتی ہے، اور لگانے کے لیے انسولین والی سرنج استعمال ہو گی۔

واضح رہے کہ قومی ادارہ صحت نے کرونا بچاؤ کے ٹیکے 5 سے 12 سال کے بچوں کو لگانے کی اجازت دے دی ہے، کرونا ویکسین کی پہلی خوراک کے 21 دن بعد بچوں کو دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔

کرونا بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے کسی بھی ویکسین سینٹر سے لگائے جا سکتے ہیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین بچوں کو کرونا وائرس سے بچنے میں مدد دیتی ہے اور وائرس کو اسکولوں اور گھروں میں اور ارد گرد پھیلنے سے روکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -