تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ڈاکٹرز کو وبا سے متاثر کرنے والے کورونا مریض کو جیل ہوگئی

بحرین میں کورونا مریض کو جان بوجھ کر ڈاکٹرز کو وائرس سے متاثر کرنے کے جرم میں جیل ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار شخص کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنا دی گئی۔

پبلک پراسیکیوشن چیف عدنان الودائی کا کہنا ہے کہ مقامی عدالت نے ڈاکٹرز کو جان بوجھ پر کورونا سے متاثر کرنے کے جرم میں ملزم کو 3 سال قید اور ایک ہزار بحرینی دینار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

کیس کا آغاز اس وقت ہوا جب پبلک ہیلتھ ڈائریکٹریٹ نے نوٹس کیا کہ ایک کورونا مریض ہیلتھ میں آکر دوبارہ سے کورونا ٹیسٹ کروا رہا ہے۔

اس دوران مریض نے جان بوجھ کر فیس ماسک اترا اور ڈاکٹرز کے سامنے جا کر چھینک دیا، بعدازاں اپنے ہاتھوں پر چھینک کر ڈاکٹرز کو ہاتھ لگا کر انہیں متاثر کرنے کی متعدد کوششیں کیں۔

طبی سینٹر کی شکایت پر مریض کو گرفتار کرکے مقدمہ چلایا گیا اور عدالت نے الزام ثابت ہونے پر اسے سزا سنا دی۔

Comments

- Advertisement -