اشتہار

بھارت، کرونا وائرس مثبت آنے پر خاتون نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت: بھارتی شہر ممبئی میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خاتون نے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں خاتون نے کرونا وائرس کے سبب خودکشی کرلی، ممبئی کے نیئر اسپتال میں داخل 29 سالہ خاتون نے اسپتال کے باتھ روم کے اندر خودکشی کی، وہ ورلی کی رہائشی تھیں۔

کرونا وائرس کا پتا چلنے کے بعد خاتون کا علاج نیئر اسپتال میں جاری تھا، پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح 3 بجکر 45 منٹ پر پیش آیا۔

- Advertisement -

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، رپورٹ کے مطابق ممبئی میں کرونا وائرس کی وجہ سے ورلی کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔

مزید پڑھیں:  مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ  ہوگئی

واضح رہے کہ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 29 مزید افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 394 ہوگئی جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 1400 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت میں جاری لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کردی تھی اس سے قبل ان کی جانب سے ایک دن کا کرفیو نافذ کیا گیا تھا جس پر مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں