تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جہاز میں سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر

واشنگٹن: امریکا میں ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے مشاہدے کے بعد طیارے میں کروناوائرس کا خطرہ کافی حد تک کم کرنے کا طریقہ بتا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے طیارے میں کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے مختلف تجربات کیے جس کے بعد بتایا کہ ماسک، سماجی فاصلہ اور دیگر حفاظتی اقدامات مہلک وائرس کے خطرات کو کافی حد تک کم کرسکتے ہیں، مذکورہ تحقیق میں یہ بات ثابت بھی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے تحقیق کے لیے طیارے میں ڈمی مسافر کو بٹھایا اور ماسک پہناکر خصوصی مشین کے ذریعے مذکورہ مسافر کی سانسن کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا جس سے پتا چلا کہ ماسک کرونا کے خلاف اہم رکاوٹ ہے۔

تحقیق سے متعلق اس اہم اقدام کے لیے امریکی ایئرلائن گروپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کو تعاون فراہم کیا۔ اس سے قبل جہاز میں کرونا سے بچاؤں کے حوالے سے 13 تحقیقی رپورٹس آچکی ہیں۔

جن میں سے 3 رپورٹس متعدی بیماریوں سے متعلق جریدے میں شامل ہوئیں۔ لیکن یہ وہ تحقیقی رپورٹس ہیں جو طیارے میں فیس ماسک لازمی قرار دیے جانے قبل تیار کی گئیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق کے پہلے مرحلے کی رپورٹ شایع کی ہے تاہم اب دیگر مراحلے کے سلسلے میں ریسرچ جاری ہے جن کے نتائج بھی جلد سامنے آئیں گے۔

رپورٹ میں ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کروناوائرس کے خطرات فیس ماسک سمیت دیگر حفاظتی اقدامات سے کم کیے جاسکتے ہیں لیکن مہلک وائرس کا مکمل خاتمہ ویکسین کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

Comments

- Advertisement -