بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

دورہ جنوبی افریقا سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا، کھلاڑی کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لئے اعلان کردہ اسکواڈ کا پہلا کرونا ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے، تشویشناک خبر یہ ہے کہ ایک کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دورہ جنوبی افریقا کے لئے ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سمیت 35 افراد کے کووڈ ٹیسٹ کئے گئے، یہ ٹیسٹ گذشتہ روز کئے گئے تھے۔

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ 34 کھلاڑیوں کا کرونا رپورٹ منفی آئی جبکہ ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

- Advertisement -

پی سی بی نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ جس کھلاڑی کی کرونا رپورٹ مثبت آئی ہے، اب اس کا دوبارہ ٹیسٹ کل ان کی رہائشگاہ پر لیا جائے گا، ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت ہوگی، جہاں دو روز کی آئسولیشن کے بعد کھلاڑی کا تیسرا کووڈ ٹیسٹ لیا جائےگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باقی تمام کھلاڑی کل لاہور پہنچیں گے، قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں