اسلام آباد : یو اے ای حکام نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو قابل تعریف قرار دے دیا اور کہا کہ پاکستانی خصوصی فلائٹ آپریشن کا آغاز زبردست اقدام ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کی کوششیں تیز کردی گئیں، پاکستان کے سعودی عرب،قطر ،یو اے ای سے اہم رابطے جاری ہے ،معاون خصوصی زلفی بخاری نے یو اے ای وزیر ناصر بن تھانی الحمیلی سے ویڈیو لنک رابطہ کیا جبکہ قطر اورسعودی عرب میں بھی اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفیروں سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔
زلفی بخاری نے یو اے ای وزیر سے رابطے میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کےمعاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، متحدہ عرب امارات کی جانب سےپاکستان کی کوششوں کا بھرپور اعتراف کیا گیا۔
گلف نیوزنےپاکستانیوں کی واپسی کیلئے حکومتی کوششوں کو قابل تعریف قرار دے دیا اور کہا کہ یو اے ای حکام نےپاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے، پاکستانی خصوصی فلائٹ آپریشن کا آغاز زبردست اقدام ہے۔
دونوں ممالک کے رابطوں پر یو اے ای وزارت اوورسیزنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی شہریوں کے جلد انخلاپر اتفاق کیا گیا ، ابتدائی طور پر ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کو ترجیحی بنیاد پر بھیجا جائے گا۔
Constant work and coordination within the mechanism and specific program to ensure return of our Pakistani brothers to their families from UAE .. thank to government of Pakistan and Dear brother HE @sayedzbukhari, SAPM, for taking interest, cooperation and thorough follow-up pic.twitter.com/DsuYb7SC6K
— Hamad Alzaabi (@ALZAABI82) April 27, 2020
یو اے ای سفیر حماد الزابی کا کہنا تھا کہ وزارت اوورسیز پاکستان سےمسلسل رابطے میں ہیں، حکومت پاکستان اور زلفی بخاری کی کوششوں کا خصوصی شکریہ۔
اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان برادر ممالک ہیں،تعریف کیلئےشکریہ ،مشکل گھڑی میں ہم سب ساتھ ہیں، بھرپور ساتھ دینے کیلئےپاکستان کےعوام آپ کےشکر گزار ہیں۔