پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

حکومت کا 3 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے 3 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا اہل عمر کے افراد جلد از جلد رجسٹرڈ کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی او سی نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن 3 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، لہٰذا ویکسین کے اہل عمر کے افراد اپنے آپ کو جلد از جلد رجسٹرڈ کروائیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ بھارت میں کوروناسےہلاک ہونے والوں کی تعداد 236 فی ملین آبادی ہے، پاکستان میں یہ شرح 92 فی ملین ہے، اگر وہاں کی اموات کی شرح آبادی کےتناسب سےوہ ہوجوپاکستان کی ہے، تو بھارت میں 2 لاکھ اموات کم ہوتیں، اللہ کاشکراداکریں،حفاظتی تدابیرپرعمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں