تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہوا کے ذریعے کھانسی کے ذرات کتنے دور تک جاسکتے ہیں، ویڈیو دیکھیں

برلن : جرمن یورنیوسٹی نے ایک تحقیقی رپورٹ میں کھانسی کے جراثیم کو کم سے کم پھیلنے کے طریقے بتائے ہیں، تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماسک کھانسی کے جراثیم کو دور تک پھیلنے سے روکنے میں ناکام ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پھیلنے والی ہلاکت خیز وبا کرونا وائرس کی ابتدائی علامات میں ایک کھانسی ہے اور کھانسی کے ذریعے ہی یہ وائرس زیادہ آسانی سے دوسروں میں منتقل ہوجاتا ہے۔

جرمنی کے شہر ویمار کی بوہاؤس یونیورسٹی نے ایک تحقیق میں بتایا کہ کھانسی کے جراثیم کو روکنے کےلیے لوگ ماسک پہنے اور ہاتھوں سے روکنے سمیت مختلف طریقے اپناتے ہیں لیکن ان میں سے اکثر طریقے جراثیم کو پھیلنے سے روکنے میں کارآمد نہیں ہوتے۔

یورنیورسٹی نے ایک شخص کے کھانسے کی ویڈیو بنانا کر کھانسی کو مختلف طریقوں سے روکنے کے طریقے بتائے گئے ہیں، ایک طریقہ ہاتھ سے کھانسی روکنے کا ہے، دوسرا طریقہ کونی کے ذریعے کھانسی روکنے کا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص ایک حصّے میں سرجیکل ماسک پہن کر کھانستا ہے اور آخری حصّے میں ڈست ماسک پہن کر کھانستا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر بغیر ہاتھ رکھے کھانسا جائے تو جراثیم پورے کمرے میں پھیلتے ہیں اور دوسرے طریقے میں ہاتھ رکھ کر کھانسا تو بھی جراثیم کمرے میں پھیلے جبکہ تیسرے چہرے کو کہونی سے ڈھانپ کر کھانسا تو جراثیم وہیں رہے اور ہاتھ بھی آلودہ ہونے سے بچ گیا۔

پانچویں اور چھٹے پورشن میں مذکورہ شخص کو ماسک پہن کر کھانستے ہوئے دیکھایا ہے لیکن ماسک پہننے کے باوجود بھی جراثیم پھیل رہے ہیں۔

اس تحقیق پر کام کرنے والے پروفیسر کونراڈ وولکر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ‘خاص طور پر جب منہ پر ہاتھ رکھے بنا کھانسی آتی تو پتہ چلتا ہے کہ جراثیم کمرے میں کہاں کہاں پھیلے ہیں’۔

Comments

- Advertisement -