تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا وائرس کے مزید 98 کیسز کی تصدیق

اسلام آباد: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 98 کیسز سامنے آئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس انفیکشن سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 467 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.68 فی صد رہی۔

کراچی میں ڈینگی وائرس نے وبائی صورت اختیار کر لی، اسپتال میں حبس سے مریض بے ہوش

قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 85 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 71 ہزار 411 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 600 ہو چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -