تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

کرونا وائرس کے مزید 90 کیسز کی تصدیق

اسلام آباد: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 90 کیسز سامنے آئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس انفیکشن سے ایک مریض جاں بحق ہوا۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 663 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی قومی شرح 0.61 فی صد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 89 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 71 ہزار 605 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 602 ہو چکی ہے۔

Comments