اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کرونا کے باعث کوما میں جانے والی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کرونا کی وجہ سے کوما میں جانے والی برطانوی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برمنگھم سے تعلق رکھنے والی ’پریپیٹول یوکی‘ نامی خاتون اسپتال میں ملازمت کرتی ہیں، وہ مارچ کے آخر میں کرونا کی زد میں آئیں۔

کرونا کی تشخیص کے بعد یوکی کی طبیعت بگڑنا شروع ہوئی جس کے بعد انہیں برمنگھم کے کوئین ایلزبتھ اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا جہاں انہیں ڈاکٹرز نے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا اور پھر وہ کوما میں چلی گئیں۔

- Advertisement -

کوما کے باعث ڈاکٹرز نے آپریشن کرنے کی تجویز دی جس پر اُن کے شوہر راضی ہوئے۔آپریشن کے نتیجے میں خاتون کے ہاں ایک لڑکی اور لڑکے کی پیدائش ہوئی، دونوں بچوں وزن کم تھے لیکن انہیں کرونا کی تشخیص بھی نہیں ہوئی تھی۔

کوما میں جانے والی خاتون نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ وہ ہوش میں آئیں تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ اب وہ حاملہ نہیں رہیں کیونکہ اُن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں جب اپنے ہوش و حواس میں تھی تو اُس وقت 24 سے 25 ہفتے کی حاملہ تھی، جب مجھے ہوش آیا تو ایک دم سے یاد آیا اور میں سمجھی شاید سب کچھ ختم ہوگیا مگر ایسا نہیں ہوا تھا‘۔

خاتون کے شوہر میتھیو یوکی نے بتایا کہ جب بچوں کی پیدائش ہوئی تو اس میں اپنی بیوی کی صحت کے حوالے سے بہت فکرمند تھا اور میں دونوں کی زندگی کی دعا کرتا تھا، جڑواں بچوں کی پیدائش کے باوجود بھی مجھے اپنی بیوی کی فکر تھی کہ وہ گھر کب آئے گی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں