اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ہانگ کانگ نے بھارتی ایئرلائن پر پانچویں مرتبہ پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ نے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایئر انڈیا کی پرواز پر پانچویں مرتبہ پابندی عائد کردی۔

غیرملکی خبررساں ادار کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ پہنچنے پر بھارتی مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا کچھ مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر ہانگ کانگ نے 3 دسمبر تک ایئر انڈیا کی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔

اس سے قبل ایئر انڈیا کی نئی دہلی اور ہانگ کانگ کی پروازوں پر 18 اگست سے 31 اگست، 20 ستمبر سے 3 اکتوبر اور 17 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک پابندی عائد تھی جبکہ ممبئی ہانگ کانگ کی پروازوں پر 28 اکتوبر سے 10 نومبر تک پابندی عائد تھی۔

ایئرانڈیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہلی سے ہانگ کانگ کے لیے 20 نومبر سے 3 دسمبر تک پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مدت تک ہانگ کانگ کے لیے کوئی پرواز شیڈول نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت سے 72 گھنٹے پہلے کی گئی کووڈ 19 کی منفی رپورٹ کے ساتھ ہی مسافر اب ہانگ کانگ پہنچ سکیں گے۔

ہانگ کانگ کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے ایس او پیز جاری کیے جاچکے ہیں، تمام بین الاقوامی مسافروں کو ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں