تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

یورپ میں مسافروں کو بڑا ریلیف مل گیا

برسلز: یورپ میں فضائی سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری ہے، یورپی ادارے نے فضائی مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ایوی ایشن ادارے ’’ایسا‘‘ اور وبائی امراض سے متعلق ادارے ’’ای سی ڈی سی‘‘ نے فضائی مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا ہے، دونوں اداروں نے پیر 16 مئی سے یورپی یونین میں فضائی سفر کے دوران  ماسک کی پابندی ختم  کردی ہے۔

یورپی طبی ادارے کے ڈائریکٹر آندرے ایمون نے کہا کہ اگرچہ وبا کے خطرات ابھی مکمل ختم نہیں ہوئے، لیکن ویکسین کی بدولت زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے، اس لئے فضائی سفر کیلئے ماسک کی لازمی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے مسافر جنہیں کھانسی یا سانس کی تکلیف ہو ، انہیں خود چاہیئے کہ وہ دوران سفر ماسک پہن کر رکھیں۔

Comments

- Advertisement -