جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

عالمی ادارہ صحت کا کورونا وائرس سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے مہلک کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے اہم اعلان کر دیا۔

عالمی ادارہ صحت نے کوویڈ 19 سے متعلق ہنگامی صورتحال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوویڈ19 سے اب عالمی صحت کی ہنگامی صورتحال نہیں لہذا کورونا کی ایمرجنسی پابندیاں اب ختم کردی جائیں۔

ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی کمیٹی کےکورونا سمیت وبائی امراض پر ہونے والے اجلاس میں کورونا کی ہنگامی صورتحال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملک میں کرونا سے 1 شخص جاں بحق

- Advertisement -

جمعہ کو یہ اعلان اقوام متحدہ کی صحت کے ادارے کی جانب سے تباہ کن وائرس پر اپنے اعلیٰ ترین سطح کے الرٹ کا اعلان کرنے کے تین سال سے زائد عرصے کے بعد سامنے آیا ہے جس نے لاک ڈاؤن سے معیشتوں کو متاثر کیا اور دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو ہلاک کیا۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اگرچہ ہنگامی مرحلہ ختم ہو چکا ہے لیکن مارچ 2020 میں اعلان کردہ وبائی مرض ختم نہیں ہوا، جنوب مشرقی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ میں کیسوں میں حالیہ اضافے کو دیکھتے ہوئے ایجنسی نے کہا کہ ہر ہفتے کئی لوگ اب بھی کورونا وائرس سے مر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں