تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کورونا متاثرہ کھلاڑی ورلڈکپ کھیلے گا؟ آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

کوویڈ مثبت کھلاڑیوں کو T20 ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تصدیق کی ہے کہ کوویڈ متاثرہ کھلاڑیوں کو میچ کھیلنے کی اجازت ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران کوئی لازمی ٹیسٹ نہیں ہوگا اور اگر کسی کھلاڑی کو وائرس ہو جاتا ہے تو آئسولیشن کی مدت نہیں ہوگی۔

ان صورتوں میں ٹیم کے ڈاکٹروں پر ذمہ داری ہوگی کہ وہ "اس بات کا جائزہ لیں کہ آیا یہ مناسب ہے” کہ کھلاڑی وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں میچ کھیلنے کے قابل ہے یا نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی کھلاڑی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آتی ہے تو ٹیموں کو اسکواڈ میں تبدیلی کی اجازت دی جائے گی اور پھر منفی ٹیسٹ آنے پر ٹیم میں واپسی کی اجازت ملے گی۔

Comments

- Advertisement -