بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی شرح میں بتدریج کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں بتدریج کمی آنے لگی ، کراچی میں شرح 6.76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروس اینڈکوآرڈینشن نے پاکستان کے بڑے شہروں میں کوویڈ مثبت شرح کے اعدادوشمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 6.76 فیصد اور حیدرآباد میں مثبت کیسزکی شرح 10.31ریکارڈ ہوئی۔

وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروس اینڈکوآرڈینشن کا کہنا ہے کہ میر پور میں سب سے زیادہ11.45مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ملتان میں 10.84 اور راولپنڈی میں مثبت کیسزکی تعداد 10.06فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق سرگودھامیں 16.25 فیصد مثبت کیسزکی شرح سامنے آ ئی ہے اور سوات میں سب سے کم 2.40 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2ہزار 928 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.08 فیصد رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں