لاہور: پنجاب اسمبلی میں کی جانے والی کرونا وائرس ٹیسٹنگ کے دوران عملے کے مزید 10 افراد میں انفیکشن کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد پنجاب اسمبلی سے رپورٹ شدہ کوویڈ 19 کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ جاری ہے، اسمبلی کے عملے میں سے مزید 10 افراد کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سے رپورٹ شدہ کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کے بعد کوویڈ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 32 ہوچکی ہے۔
صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 128 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز کرونا وائرس کے مزید 19 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا سے مجموعی اموات ک تعداد 7 ہزار 160 ہوگئی ہے۔
ملک میں کوویڈ 19 کے فعال کیسز کی تعداد 28 ہزار 48 ہے جن میں سے 1 ہزار 379 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اب تک 3 لاکھ 23 ہزار 824 افراد کوویڈ 19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔