گلی محلوں میں گھومنے والے جانور اکثر ہمیں مختلف مقامات پر نظر آتے ہیں جو بظاہر بے ضرر معلوم ہوتے ہیں لیکن اگر انہیں غصہ آجائے تو یہ کسی پر بھی جان لیوا حملہ کردیتے ہیں۔
ایسی ہی ایک چونکا دینے والی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک گائے اسکول سے گھر واپس آنے والی ایک چھوٹی بچی پر حملہ کرتی نظرآرہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نو سالہ بچی اپنی ماں اور پانچ سالہ بھائی کے ساتھ اسکول سے واپس آرہی تھی کہ گلی میں دو گائیں ان کے سامنے آگئیں، اسی دوران اچانک ایک گائے نے چھوٹی بچی پر حملہ کر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گائے نے اسے اپنے سینگوں سے اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا اور یکے بعد دیگرے کئی حملے کرتی رہی۔ گائے نے کافی دیر تک اس کی جان نہیں چھوڑی اور مسلسل اسے زمین پر رگڑتی رہی۔
#Beware of stray Cow on street#CowAttack #JailerFDFS #RespectMotherhood
Gharwapasi Abhiyan
Nelson
Show Time
First Half#Rajinikanth #Flying_Kiss pic.twitter.com/0bSTma91U2— UdhayAdv (@UdhayAdv) August 10, 2023
متاثرہ لڑکی کی ماں کی چیخیں سن کر وہاں موجود لوگوں نے پتھراؤ کرکے گائے کو بھگانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن غصے میں آنے والی گائے نے بار بار لڑکی پر حملہ کرنا شروع کردیا۔ اس دوران بڑی مشکل سے کسی طرح لڑکی کو گائے کی گرفت سے بچایا جاسکا۔
اس خوفناک واقعے کی ویڈیو تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی کے رہائشی علاقے کی ہے یہ واقعہ 9اگست کو پیش آیا تھا جس پاس کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بچی کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ اس حادثے کے بعد چنائی کی میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے حملہ آور گائے کو پکڑ لیا اور ساتھ ہی دونوں گائیوں کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب آزاد گھومنے والے جانوروں کے مالکان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔