تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گائے کے گوبر سے بنے بھارتی کیکس کی فروخت

نئی دہلی/ واشنگٹن : امریکا کے مختلف اسٹورز پر گائے کے گوبر سے بنے بھارتی کیکس فروخت ہونے لگے جس کی قیمت محض 3 ڈالر مختص کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام، ساست دانوں اور انتہا پسند شہریوں کی جانب سے انوکھے دعوے تو سامنے آتے ہی رہے ہیں لیکن بھارتی حکام کی جانب سے گائے کے گوبر کے کیکس بھی نہ صرف ملکی و غیر ملکی مارکیٹس میں فروخت ہونے لگے ہیں۔

گائے کے گوبر کے کیکس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

بھارتی صحافی نے امریکی اسٹور کی تصویر ٹوئٹ کی جس میں گائے کے گوبر سے بنے کیکس کے پیکٹ دیکھے جا سکتے ہیں۔

بھارتی صحافی نے اس کے ساتھ لکھ ہے کہ انہیں ایک رشتہ دار نے انہیں امریکا سے یہ تصویر بھیجی ہے اور بتایا ہے کہ یہ کیکس امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک اسٹور میں 3 ڈالرز میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پیکٹ میں گوبر کے 10 کیکس موجود ہیں جس پر ’بھارت کی پراڈکٹ اور یہ کھانے کےلیے نہیں بکلہ مذہبی مقصد کےلیے ہے‘ تحریر درج ہے۔

تصویر شیئر ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جار ہے ہیں۔

ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ ’اس کو دیکھ کر میں دنگ رہ گیا‘ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’مذہبی مقصد کےلیے، ہاہاہاہا‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘اچھا ہوتا اگر یہ امریکا میں "کاؤ ڈنگ کوکی” یعنی گائے کے گوبر کے بسکٹ کے نام سے فروخت ہوتے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس بات کی گارنٹی نہیں ہے کہ یہ ‘کیک’ درحقیقت بھارتی نسل کی گائے کے گوبر سے ہی بنے ہیں۔

سدھارتھ سنگھ نامی ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ اگر کوئی شخص انہیں کھانے کی خواہش رکھتا ہو تو اسے اس کی اجازت ہونی چاہیے۔

گائے کا گوبر بھارتیوں کو ایٹم بم سے بچائے گا، بھارتی وزیر مضحکہ خیز دعویٰ

اس سے قبل مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہماری بھارتی گائیں کے دودھ میں سونا ملا ہوا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سیاست دان، ہندو رہنما اور شہری سستی شہرت کے حصول کےلیے ایسے انوکھے دعوے اور کام پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -