بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

گائے عدالت میں پیش، مالک کی پہچان کے لیے شناخت پریڈ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان کی عدالت میں ملکیت کیس میں گائیں کو ہی عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ مالک پہچاننے کے لیے اس کی شناخت پریڈ بھی کرائی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے علاقے جودھ پور کی مقامی عدالت میں گائے کی ملکیت کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔دلچسپ منظر اُس وقت دیکھنے میں آیا جب عدالت کے باہر ایک گاڑی رکی جس میں گائے سوار تھی۔ وکیل نے گائے کو نیچے اتارا اور کمرہ عدالت میں لے جا کر کھڑا کردیا۔

وکیل نے جج کو بتایا کہ ’جودھ پور کے دو شہری اس گائے پر اپنی ملکیت ظاہر کرتے ہیں، دونوں نے ہی مقدمہ درج کرایا‘۔ وکیل نے گائے کو کمرہ عدالت کے باہر چھوڑ کر دونوں فریقین کو سامنے کھڑا کیا اور شناخت کے لیے پریڈ تک کرائی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بھارت: گائے کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے رپورٹ جاری کردی

اس موقع پر مجسٹریٹ بھی موجود تھے جنہوں نے فریقین کو ہدایت کی کہ وہ ایک ایک کر کے گائے کو بلائیں، وہ جس کے بھی پاس آجائے گی عدالت اُسی کے حق میں فیصلہ دے گی، دونوں شہریوں نے گائے کو اپنے پاس بلانے کی کوشش کی مگر وہ اپنی جگہ پر کھڑی رہی۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، مقدمے کی اگلی سماعت 15 اپریل کو ہوگی جس میں فیصلہ پڑھ کر سنایا جائے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر گائے کسی کی بھی ملکیت نہ ہوئی تو اسے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سرکاری یا فلاحی ادارے میں جمع کرادیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں: گائے نے کتے کے بچوں کو گود لے لیا۔۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بہار کی عدالت میں ریکسیو کی گئی گائے کو پیش کیا گیا تھا، رانچی کورٹ نے گائے کو گاؤشالہ بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔ گاؤ شالہ بھارت کی صوبائی اور مقامی حکومتوں کے ماتحت چلایا جانے والا سرکاری ادارہ ہے جہاں ’گاؤ ماتا‘ کی حفاظت اور اُس کے لیے دیگر اقدامات بھی کیے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں