جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 10 سال مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :‌ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 10 سال مکمل ہونے پر 18 جولائی کو کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا،جس میں رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 10 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، ایڈیشنل سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ ندیم بشیر نے کہا ہے کہ سی پیک پرانٹرنیشنل کانفرنس 18 جولائی کو ہوگی،اس کانفرنس میں چین کی کئی کمپنیاں شرکت کریں گی۔

ندیم بشیر کا کہنا تھا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح بھی اسی کانفرنس میں کیا جائے گا۔

چینی ناظم الامور نے کہا کہ وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی سی پیک حمایت پر شکر گزار ہیں، سی پیک کو ایک دہائی گزر گئی،اب ہمیں اس کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں مدد فراہم کرے گا، چین نے توانائی انفراسٹرکچر اور گوادر کی بندرگاہ میں سرمایہ کاری کی،گوادر کی بندرگاہ مکمل طور پر تیار ہے ،رشکئی اکنامک زون کو مکمل کر لیا ہے۔

چینی ناظم الامور نے مزید کہا کہ چینی کمپنیاں نے اسکول اور اسپتال بھی بنائے، گوادر ائیر پورٹ،اسپتال اورپانی کے منصوبے رواں سال مکمل ہو جائیں گے، تقریب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں