بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے: فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ہماری ترجیح نمبر ایک ہے، منصوبے سے متعلق امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ راہداری پورے خطے کی ترقی اور خوش حالی کی نئی راہیں کھولے گی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے پر امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے، منصوبہ ہماری اقتصادی ترقی کا ضامن ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ چین قریبی دوست ہے، آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ڈٹ کر ساتھ دیا، حکومت کی قومی پالیسی سے متعلق ترجیحات میں سی پیک نمبر ایک ہے، اقتصادی راہداری سے خوش حالی آئے گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل واشنگٹن ڈی سی میں تھنک ٹینک میں تقریر کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ چین اس وقت دنیا میں قرضے دینے والا سب سے بڑا ملک ہے تاہم یہ قرضے دینے کی اپنی شرائط کو شائع نہیں کرتا جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو سی پیک کے حوالے سے چینی سرمایہ کاری پر سوالات اٹھانے چاہئیں۔

پاکستان نےسی پیک پرامریکی تنقید مسترد کردی

امریکی نائب وزیر خارجہ کے بیان پر پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ نے ردعمل میں کہا تھا کہ اگر پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے، پاکستانی، چینی میڈیا کو سی پیک کے خلاف پروپیگنڈے کا سامنا کرنا چاہیے۔

بعد ازاں پاکستان نے پاک چین راہداری منصوبے پر امریکی نائب وزیر خارجہ کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ایلس ویلز کے سی پیک سے متعلق تجزیے کو بے بنیاد قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں