بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سی پیک، کراچی تا پشاور ٹریک کو ’گیٹ فری‘ بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی سے پشار تک ٹریک کو گیٹ فری بنانے کے لیے انڈر پاسسز اور اوور ہیڈ برج سمیت پورے ٹریک کو جنگلا لگا کر محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد کراچی تا پشاور سفر تیز تر اور محفوظ تر ین بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کو تیز تر اور محفوظ ترین بنانے کے لیے کراچی تا پشاور ٹرین سروس میں انقلابی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پوری ٹریک کو جنگلا لگا کر محفوظ بنایا جائے گا تا کہ سفر تیز اور محفوظ ہو سکے جب کہ خود کار نظام کے ذریعے ٹریک پہ پہلے سے کھڑی ٹرین کا بھی پتہ چلایا جا سکے گا جس سے حادثات کا خدشہ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچ تا پشاور ریلوے ٹریک کو گیٹ فری بنانے کے لیے منصوبے کا آغاز پشاور سے ہوگا اور پہلے مرحلے میں پشاور تا راولپنڈی ٹریک پر انڈر پاس، اوور ہیڈ برج اور جنگلا لگانے کا کام مکمل کیا جائے گا جو آئندہ سال تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

اسی طرح ریل ٹریک پر خودکار سگنل کا نظام بھی لگایا جا ئے گا جس کے ذریعے اگر ٹریک پر کوئی دوسری ٹرین یا رکاوٹ موجود ہو تو ٹرین کے ڈرائیور کو پیشگی اطلاع مل جائے گی جس سے حادثات کو روکنے میں مدد حاصل ہو سکے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں