بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سی پیک منصوبے سے لاکھوں تارکین وطن کوروزگار ملے گا، بیرسٹر امجد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: اوورسیز پاکستان فاونڈیشن کے چیئرمین بیرسٹر محمدامجد محمود ملک نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان میں ترقی کی راہیں کھلیں گی، پاک چین اقتصادی راہداری سے لاکھوں تارکینِ وطن کو پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور کسی کو بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سعودی عرب ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر محمد امجد محمود ملک نے کہاکہ پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان میں ترقی کی راہیں کھل جائیں گی اور کسی پاکستانی کو غیر ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پڑھیں: ’’ سعودی عرب: غیر قانونی مقیم پاکستانی بدنامی کا باعث ہیں، وزارت خارجہ ‘‘

انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے لیے پارلیمنٹ ،سینٹ میں بھی نمائندگی کے لیے کام کیا جا رہا ہے. اس موقع سفیر پاکستان منظور الحق نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل دوسری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں سے بہت مختلف ہیں یہاں کے محنت کشوں کے لیے تجدید پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کی فیسوں میں خصوصی رعایت ہونی چاہیے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں