منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان شراکت داری کی اعلیٰ مثال ہے، چینی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان تذویراتی تعاون اور شراکت داری کی اعلیٰ مثال ہے اور چین مشترکہ مستقبل کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی کو چینی ہم منصب شی جن پنگ نے خط لکھا ، جس میں کہا کہ پاک چین سیاسی جماعتوں کیساتھ مستقل مشاورت ہوتی ہے، چین اور پاکستان خطے میں امن کے لئے کام کر رہے ہیں، دونوں اچھے بھائی اور شراکت دار ہیں۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان تذویراتی تعاون اور شراکت داری کی اعلیٰ مثال ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ مشاورت کا عمل جاری ہے۔

خط میں چینی صدر نے کہا کہ کورونا وبا کیخلاف عالمی ردعمل نے ثابت کیا مسائل کو باہمی تعاون سےحل کیاجاسکتا ہے ، چین مشترکہ مستقبل کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اچھےبھائی اورشراکت دارہیں،دونوں میں اسپیشل دوستی ہے، پاکستان اورچین امن وترقی کی رفتار برقرار رکھنے کیلئےکام کررہےہیں، صدرعارف علوی کا خط اظہار ہے کہ وہ سی پیک کواہمیت دیتے ہیں۔

صدرعارف علوی نے سی پیک کانفرنس کے موقع پر چینی صدر کو خط لکھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں