پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

سی پیک خطے میں امن و استحکام لانے کا منصوبہ ہے: احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق سہ ماہی میگزین اور ویب سائٹ کا اجرا کردیا گیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک سے کسی کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چینی سفیر نے سی پیک سہ ماہی میگزین اورویب سائٹ کا اجرا کیا۔

اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک سے کسی کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیئے۔ سی پیک خطے میں امن و استحکام لانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کو سیکیورٹی منصوبے کے طور پر نہیں لینا چاہیئے۔ ’اس سے خطے کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا‘۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ محاذ آرائی سے ہم پیچھے اور تعاون سے آگے جائیں گے۔ سی پیک سے توانائی بحران ختم کرنے میں مدد ملی ہے۔ ’سی پیک کے تحت 80 فیصد سرمایہ کاری توانائی شعبے میں ہے، توانائی شعبے میں ایک روپے بھی قرض شامل نہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے حریف سپر پاور کو شکست دے کر ٹرافی لے لی۔ پاکستان کو 35 لاکھ مہاجرین، انتہا پسندی اور کلاشنکوف کلچر ملا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں