ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

عماد وسیم کو امپائر نے واپس بلا لیا، بولر غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کیریبین ٹی 20 لیگ میں عماد وسیم کو امپائر نے آؤٹ قرار دینے کے بعد واپس بلایا تو ویسٹ انڈین آل راؤنڈر غصے میں آگئے۔

سی پی ایل ٹی 20 لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 134 رنز بنائے اور اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا۔

نائٹ رائیڈرز کے کپتان کیرون پولارڈ نے 37 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی۔

- Advertisement -

دوسری اننگز کے دوران اس وقت گرما گرمی دیکھنے میں آئی جب عماد وسیم بیٹنگ کے لیے آئے تو سنیل نارائن نے انہیں پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا اور فیلڈ  امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دے دیا۔

پولارڈ نے ریویو لیا اور ری پلے میں گیند بلے سے ٹکراتی دکھائی دینے کے باوجود تھرڈ امپائر نے عماد وسیم کو آؤٹ قرار دے دیا جس سے عماد الجھن کا شکار ہوکر ڈریسنگ روم کی جانب سے واپس جانے لگے۔

اسی لمحے تھرڈ امپائر نے دوبارہ دیکھا تو گیند واضح طور پر بلے سے ٹکراتی دکھائی دی جس کے بعد امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دے کر عماد وسیم کو واپس بلا لیا۔

 عماد وسیم کو واپس بلانے پر کیرون پولارڈ غصے میں آگئے اور امپائر سے بحث کرنے لگے۔

تاہم عماد وسیم نے 27 گیندوں پر 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور فالکنز کی نائٹ رائیڈرز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

پولارڈ نے شکست کے بعد اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہنے لگے کہ اگر میں بولتا ہوں تو مشکل میں آجاتا ہوں اس لیے میں خاموش ہی رہوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں